Sada-e-Watan Sydney ™
sadaewatan@gmail.com

Urdu International arranged Global Mushaira 2022 in Sydney

سڈنی آٹھ اپریل: اردو انٹر نیشنل آسٹریلیا کی آٹھویں سالگرہ پر ہونے والے عالمی مشاعرے کے سامعین کا کہنا ہے کے آسٹریلیا میں کئی سال بعد ہونے والے مشاعرے میں پیش کیے جانے والے کلام نے انھیں سحر زدہ کر دیا تھا سوک تھیٹر میں ہونے والے مشاعرے کی صدارت ہندوستان سے آنے والے مشہور شاعر خوشبیرسنگھ شاد نے کی جبکہ ہندوستان سے آنے والے ایک اور ممتاز شاعر ڈاکٹر نفس انبالوی مہمانِ خصوصی تھے پاکستان سے آنے والے مہمان شعرا میں مسلم علوی اوررفعت اسلام صدیقی شامل تھے جبکہ ملبورن میں مقیم ممتاز پاکستانی شاعرمصدق لاکھانی بھی مشاعرے کے مہمانِ خاص تھے-
مشاعرے کی نظامت ہما مرزا اور ڈاکٹر یاسمین شاد نے کی سڈنی میں عید اور مدرز ڈے کی متعدد تقریبات کے باوجود سامعین کی ایک بڑی تعداد مشاعرے میں شریک تھی مہمان شعرا کا کہنا تھا کے انھوں نے مشاعرے کے اتنے اچھے سامعین کم دیکھے ہیں ۔اس موقع پر سڈنی کی بزرگ ادبی شخصیت کنیز فاطمہ علی کو عمر بھر کے ادبی کاموں پر خصوصی اعزاز اور ڈاکٹر شبیر حیدر کو شاعری کا اوم کرشن راحت ایوارڈ دیا گیا۔جن شعرا نے کلام پیش کیا ان میں اشرف شاد ،صادق عارف،فروغ زیدی،تہمینہ راؤ،ڈاکٹر یاسمین زیدی،محمد علی بخاری ،فرحت اقبال،شجاع عاطف،نائلہ ہما،ریحان علوی،ڈاکٹر عرفی ہاشمی،کنیز فاطمہ کرن،ڈاکٹر شبیر حیدر، ہما مرزا اور یاسمین شاد شامل ہیں

 

Mr. Ashraf Shad

Musaddaq Lakhani

Mr Sadiq Arif

Khushbir Singh Shaad

Kaneez Fatima Kiran

Mr Rehan Alavi

Dr Yasmeen Shad

Huma Mirza

Dr Yasmin Zaidi

Tahmina Rao

Mohammed Ali Bokhari

Dr. Nafas Ambalvi

Muslim Alavi

Email this page to a friend! Email Sada-e-Watan to a friend!